اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق و ذکر نامی مرکز کویت میں متنازعہ اقدامات کے حوالے سے بدنام ہے اور اس نے حال ہی میں متنازعہ موقف اپنا کر اس ملک میں ایک بڑا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی۔ شیعیان کویت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت کی حکومت نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں فرقہ واریت کا سد باب کرے گی اور فرقہ واریت پھیلانے والے حلقوں کا مقابلہ کرے گی چنانچہ اسے و ذکر نامی متنازعہ مرکز کی بندش کے لئے فوری اقدام کرنا چاہئے اور اس کا عملی مقابلہ کرنے کے لئے سامنے آنا چاہئے۔ یادرہے کہ کویت کی بیس لاکھ آبادی میں کم از کم ایک تہائی آبادی کا تعلق پیروان اہل بیت علیہم السلام سے ہے جو اس ملک کے مختلف علاقوں میں اہل سنت بھائیوں کے ساتھ پرامن زندگی بسر کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 جولائی 2010 - 19:30
News ID: 185703
شیعیان کویت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرقہ واریت کو فروغ دینے والے متنازعہ مرکز "وَ ذَکِّر" کو فوری طور پر بند کرے۔